اترے ہیں خالی ہاتھ سکندر مزار میں
کس بات کا غرور ہے مشتِ غُبار میں
لکھوا دیئے عدو نے وُہ بھی اشتہار میں
الزام جو نہیں تھے مری روبکار میں
اے موت معذرت کہ تُجھے مل سکا نہ میں
مصروف زندگی کے تھا میں کاروبار میں
میں اپنے سب کیے کا سزا وار ہوں مگر
اک سانس بھی نہیں ہے مرے اختیار میں
دل کا یہ ماننا ہے کہ دُنیا میں خوش رہوں
پر دیکھتی ہے عقل بھلائی فرار میں
لینے دے اب تو کھُل کے مجھے سانس آخری
اے زندگی میں کب سے ہوں تیرے حصار میں
مقبول ہم نہ جیت سکے زندگی کی دوڑ
ہم بیٹھتے تھے درس میں پہلی قطار میں

7
280
زمین حتی کہ پرانی تھی پھر بھی کچھ خاص نہیں ہو سکا

0
کلیم یونس صاھب آپ شاید کہنا چاہ رہے ہیں کہ زمین حالانکہ پرانی تھی پھر بھی کچھ خاص نہیں ہوسکا؟
تو آپ نے نئی زمیینوں میں جو کچھ خاص کیا ہو تو ذرا اسکا بھی لنک بھیج دیجہے گا۔ شکریہ

مقبول صاحب یہ آپکی ایک اچھی کوشش ہے- کم از کم اس میں غلط اردو نہیں ہے- ہر شعر میں کوئ خیال ہے اوروں کی طرح بے سروپا شاعری نہیں۔ میری طرف سے مبارکباد قبول کیجہے

0
ارشد صاحب، حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں۔ بہت شکریہ

یونس صاحب، آپ کے تبصرے کے بھی شکریہ۔

0
رشید صاحب

میں نے اپنی طرف سے رائے دی ہے
مجھے اپنی نئی زمینیں یا پرانی زمینیں آپ کو دکھانے کی ضرورت نہیں
بحرحال آپ میری سائٹ پر موجود شاعری
پر اپنی استاد جھاڑ کر
سکون قلب حاصل کر سکتے ہیں
کھلی اجازت ہے
آباد رہیں جیتے رہیں

0
رشید صاحب

میں نے اپنی طرف سے رائے دی ہے
مجھے اپنی نئی زمینیں یا پرانی زمینیں آپ کو دکھانے کی ضرورت نہیں
بحرحال آپ میری سائٹ پر موجود شاعری
پر اپنی استادی جھاڑ کر
سکون قلب حاصل کر سکتے ہیں
کھلی اجازت ہے
آباد رہیں جیتے رہیں

0
جناب لکھتے رہئۓ جو دل چاہے
آپ مصر ہیں کہ کسی کو اردو آتی ہو نہ آتی ہو اسے الفاظ کی حرمت اور انکا استعمال پتہ ہو نہ پتہ ہو اسے معاصرانہ شاعری کی سدھ بدھ ہو نہ ہو مگر وہ ضرور تو شاعری کرے گا، تو صاحب کون آپ کو رو ک سکتا ہے۔

میں تنقید صرٖف غلط اردو کے استعمال پر کرتا ہوں کہ یہ میرے نزدیک بڑا ظلم ہے کہ لوگ غلط اردو کا استعمال ادب میں کریں آپ اسے استادی جھاڑنا سمجھے تو مجھے کوئ اعتراض نہیں۔ میں ایسے شخص کی باتوں کا برا نہیں مانتا جسے کچھ آتا جاتا نہ ہو مگر اپنے تئیں ہو خود کو بڑی چیز سمجھتا ہو - سو آپ لگے رہیۓ
اور ہاں مجھ پہ اعتراض براۓ اعتراض نہ کیجیے گا۔ میں نے کسی تبصرے میں اگر اردو زبان و ادب کے کلیے کے بارے میں کوئ غلط بات لکھی ہو تب ہی بتائے گا - شکریہ

0
جناب آپ تو لینے لگے ہیں دل پہ مجھے
جناب آپ کو بیماری ہے دوا لے لیں

0