نبی کے نام لیوا ہیں مدینہ دوڑے جائیں گے
غموں کو مات دینی ہے نبی سے خیر لائیں گے
درودوں کے محبت سے بنائیں گے حسیں گجرے
درِ رحمت پہ ہم جا کر قصیدے اُن کے گائیں گے
پکڑ لیں گے سخی چوکھٹ ندائیں دل سے نکلیں گی
ابر ان کے کرم کے پھر عطائیں ساتھ لائیں گے
گھٹائے نور چھائے گی فلک انوار برسیں گے
عطائے کبریا سے ہم یہ جھولی بھر کے جائیں گے
نہ چھیڑے بھولے سے کوئی فدا ہیں مصطفیٰ کے ہم
بھسم ہوں گے عدو ان کے یہ دشمن تلملائیں گے
ندا کرتے ہیں سب مل کر کرم کر دیں نبی سرور
مدینہ کا ارادہ کر نبی پیارے بلائیں گے
صدا تیری یوں پہنچے گی مزین کر درودوں سے
فرشتے ہر دعا کو پھر حریمِ ناز لائیں گے
عطا محمود آقا کی عوامی ہے سدا ہر جا
نبی کے پاس آ جاؤ مقدر جگمگائیں گے

1
30
ندا کرتے ہیں سب مل کر کرم کر دیں نبی سرور
مدینہ کا ارادہ کر نبی پیارے بلائیں گے

انشاءاللہ