راضی راضی رَب ہو راضی
تُجھ سے راضی مُجھ سے راضی
اتنا کُچھ تم کر بیٹھے ہو
وقتی سَجدے کر بیٹھے ہو
پھر بھی محوِ حَیرت قاضی
کیسے ہوگا مَولا راضی
خٰود سے پوچھو شِکووں کے غازی
تم بھی ہو کیا رب سے راضی
جب بھی دُکھ، غم آئے تم پر
سارا ذِمَّہ ڈالا رب پر
بس کر شِکوے توبہ کر لے
رب کی مرضی اپنی کر لے
ہر حالت میں حَمد بیاں کر
ہر نعمت کا شُکر ادا کر
ہو جا دل سے رب پے راضی
دیں پے راضی نبی پے راضی
کر لے اپنی قسمت سازی
رب کے بندوں کو کر راضی
جب ہوں گے سب تُجھ سے راضی
 رب بھی ہو گا تُجھ سے راضی
مانگوں دعا میں سب کے حق میں
اللہ ہو تم سب سے راضی

1
88
اس کی مرضی اپنی کر لے، ما شا اللہ

0