خود کو تلاش کیا ماضی کی تحریروں میں |
یادوں کی گٹھڑی میں پرانی تصویروں میں |
پرکھوں نے دی قربانی غلامی کا طوق اتاریں |
پاؤں تو آج بھی جکڑے ہیں کالی زنجیروں میں |
میرے درد کا درماں کون کرے گا افری |
کیا رکھا ہے سیاسی باسی تقریروں میں |
پردیسی کا دُکھ اک پردیسی جانے افری |
ڈھونڈتے رہنا خود کو خوابوں کی تعبیروں میں |
معلومات