جس کو اللہ نے کیا روشن ضمیر
ہے رسول اللہ کا پکا فقیر
جایا ہے مولیٰ علی کا بے نظیر
فاطمہ کا لعل ہے بدرِ منیر
وه امامِ کربلا کا ہے ظہیر
سیّدوں كے كل قبیلے كا سفیر
سارا عالم ہو گیا جس کا اسیر
کاروانِ قدسیہ کا وہ امیر
طالبانِ دیدِ حق کا وہ مسیر
سرکشانِ دو جہاں کو ہے حصیر
کافرانِ دینِ حق کو تو مضیر
سالکانِ راۂ حق كا حق مشیر
ایسا قرآں سے ہوا ہے وه دبیر
كھیچتا ہے حق و باطل میں لکیر
ہے طریقت جس کی قانونِ جریر
قلب جس کے ذکر سے کھاتا ہے تیر
وہ ولیُ٘ الاولیا ذاکر کبیر
جس کے سائے میں ہے سالک بے خطیر
وہ ہے ایسا شاہ که میروں کا میر
پیر ایسا پیر که پیروں کا پیر
میں ذكیؔ ان كا مرید ادنیٰ صغیر
پیر میرے غوثِ اعظم دست گیر

3
162
بہت ہی پیارا خوب صورت دل کو چھوتا ہوا ایک ایک مصرع لاجواب ?????????
بہت مبارک باد ۔اللہ کریم آپ کو مرشدی کا خاص فیضان نصیب فرمائے۔۔آمین۔

0
پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ
دعا فرمائیں کہ اللہ حبیب قبول فرمائیں

آمین

0