بنا م حاکم کلام سارا
عوام دشمن نظام سارا
یہی تو سچ ہے یہاں کے حاکم
حلال سمجھے حرام سارا
معاشرے کو جبر سے اپنے
بنا دیا ہے غلام سارا
وطن کی عزت ہے جن کے دم سے
انھیں کو ہر دم سلام سارا
کبھی تو سوچیں کبھی تو سمجھیں
حرام کیوں ہے نظام سارا
سمجھ سے باہر یہاں کا منظر
ہے کاہے ننگا حمام سارا
روایتوں سے کریں بغاوت
یہی ہے میرا پیام سارا
GMKHAN

1
6
بہت خوب

0