صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خوبصورت جہان سے نکلا
رنگ ان کے مکان سے نکلا
ڈھونڈنے پر پتہ شفاعت کا
آپ کے خاندان سے نکلا
سب زمانوں کی سیر کرتا ہے
بول ان کی زبان سے نکلا
حق پہ کٹنے کا ڈھب علی اکبر
تیرے جیسے جوان سے نکلا
آپ کے صدقے نعت کا چشمہ
میرے دل کی چٹان سے نکلا

1
131
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدنَا وَ حَبِیْبِنَا مُحَمَّدً وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا حَبِیْبِنَا مُحَمَّدًا وَّ بَارِکْ وَسَلِّمْ ۔ بِعَدَدِ کُلِّ ذَرَّةٍ
مِائَةَ اَلْفَ اَلْفِ مَرَّةٍ