درِ مصطفیٰ پر چلیں بے سہارو |
کمر باندھو اپنی چلو غم کے مارو |
ہے قسمت جہاں کی بدلتی یہاں پر |
کرم کا نگر ہے حسیں جاں نثارو |
سخی دلربا خود عطا بانٹیں اس جا |
فقط داماں تھامیں چلیں ساتھ یارو |
یہ دربارِ عالی رسولِ امیں ہے |
ہے قصرِ شہنشاہ ادب سے پکارو |
ہیں سلطاں جہاں کے گرے اُن کے در پر |
مدینے میں آئے ہو قسمت سنوارو |
کہاں ہجرِ جاناں میں ہے چین حاصل |
مبارک ہو مل کر چلیں دلفگارو |
ہے محمود مدحت سرا مصطفیٰ کا |
درودوں کے گجرے سجانا بہارو |
معلومات