بلا کا ظلم ڈھانا آ گیا ہے |
اسے اب مے پلانا آ گیا ہے |
وہ لڑکی تھی، بہت سہمی ہوئی جو |
اسے اب مسکرانا آ گیا ہے |
ملا کرتی تھی ہر ہفتے مگر اب |
اسے گھڑنا بہانہ آ گیا ہے |
مجھے دیکھا تو فرمانے لگے سب |
ادھر دیکھو دوانہ آ گیا ہے |
مجھے دیکھا تو فرمانے لگے سب |
ادھر دیکھو دوانہ آ گیا ہے |
محبت، ہجر، رشتے اور قسمیں |
مجھے کیا کچھ نبھانا آ گیا ہے |
تباہی ہے، تباہی ہے، تباہی |
تمھیں تو چھوڑ جانا آ گیا ہے |
تو آ بیٹھا ہے میرے پاس یارا |
یہیں سارا زمانہ آ گیا ہے |
تری ہی بزم کا اعجاز ہے یہ |
مجھے ہنسنا ہنسانا آ گیا ہے |
چمکتا ہے مرا چہرہ خوشی سے |
مجھے ہر غم چھپانا آ گیا ہے |
معلومات