جہاں انسان کی تفریق کا خناس ہوتا ہے
بدل اجناس کا بازار میں احساس ہوتا ہے
خلل پیمانے کا در لاتا مصنوعی گرانی ہے
جھگڑتے آدمی ہیں پر سبب افلاس ہوتا ہے

8
204
جناب بنیادی گرامر تو صححیح کر لیں

بدل اجناس کا بازار میں انفاس ہوتا ہے
اجناس جمع ہے تو انفاس ہوتے ہیں آئیگا ہوتا ہے نہیں آئیگا

خلل پیمانے کا در لاتا مصنوعی گرانی ہے
جھگڑتے آدمی ہیں پر وجہ افلاس ہوتا ہے

"افلاس ہوتا" ہے واحد ہے "تو جھگڑتے آدمی ہیں" کیوں آئیگا؟ جھگڑتا آدمی ہے یا پھر افلاس ہوتے ہیں آئیگا

0
.Greatful for your corrective review
May Allah bless you

0
بدل اجناس کا بازار میں احساس ہوتا ہے

محترم! اس مصرع کو درست معانی میں کچھ اس طرح درج کیجے

بدل احساس کا بازار میں اجناس ہوتا ہے

ایک فکری غلطی کی نشاندہی کی ہے امید کرتا ہوں آپ سمجھ جائیں گے۔

0
جناب جنید حسان صاحب ممنون ہوں آپکی توجہ کا۔
اللہ آپ کا اقبال بلند کرے

0
نوازش محترم!
کاش! آپ ہمیں جناب جنید حسان صاحب کے بجائے محض تنہاؔ کہہ کر مخاطب کر لیتے تو الفاظ کا زیاں نہ ہوتا۔

0
Noted sir

0
حضرت برا نہ لگے تو عرض کروں یہ رباعی ہر گز نہیں ہے- آپ اس قطعہ کہہ لیں۔
رباعی کے اوزان مخصوص ہوتے ہیں کل 24۔ ان میں سے ایک بھی یہ وزن نہیں ہے پھر وزان
کے علاوہ بھی رباعی کے کچھ لوازمات ہوتے ہیں جو اس میں نہیں ہیں۔
رباعی لکھنا کوئ آسان کام نہیں -

0
Salam alik
Thank you Arshad Sahib
I correct it as per your guide.
میں علمی نوک جھونک کو مفید خیال کرتا ہوں۔ برا کیوں لگے گا۔ ۔۔
ہاں التجا ہے کہ فنی کوتاہئوں کے ساتھ ساتھ مثبت پہلووں کو بھی مرکز توجہ رکھا جائے تاکہ
سیکھنے کا عمل متوازن اور مفرح بن سکے۔
Stay blessed

0