تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
عروض
بلاگ
27 جون 2021
رباعی
ارشد فرات
@suragh
ہماری ناؤ پہ لکّھیں ہیں پانچ نام سُراغ
ہماری ناؤ پہ لکّھیں ہیں پانچ نام سُراغ
ہماری ناؤ کبھی ڈوب ہی نہیں سکتی
1
2
101
30 جولائی 2021
#1
اثر وارثی
@fznwrs20dec
وه ۵ نام بیشک پنجتن پاک کے ہیں
0
30 جولائی 2021
#2
اثر وارثی
@fznwrs20dec
ولایت کا ہوا اعلاں غدیرِ خم کی محفل میں
رسول الله ہیں گل افشاں غدیرِ خم کی محفل میں
مبارک ہو مبارک ہو علی تم کو مبارک ہو
یوں کہتا تھا ہر انس و جاں غدیرِ خم کی محفل میں
مبارکباد دینے کو یہ تینوں بھی ہوئے حاضر
ابو بکر و عمر عثماں غدیرِ خم کی محفل میں
ولا و اولیاء میں اولیٰ و والا علی مولا
کُھلا یہ معنیٔ قرآں غدیرِ خم کی محفل میں
منوّر ہونے کو حاضر ہیں دیکھو اولیاء سارے
ولا کا شمس ہے تاباں غدیرِ خم کی محفل میں
اٹھا کر ہاتھ مولا کا نبی نے راز یہ کھولا
کہ ہیں یہ رہبرِ عرفاں غدیرِ خم کی محفل میں
بچا لے گا مجھے محشر میں جو تنگی و وحشت سے
مِلا مجھ کو وہی داماں غدیرِ خم کی محفل میں
تصدّق بو ذر و سلمان کے کمتر *اثر* کو دیں
بٹی تھی جو مۓ عرفاں غدیرِ خم کی محفل میں
مسیحا ہے جو میرا ہے وہی رشکِ مسیحا بھی
کرے گا درد کا درماں غدیرِ خم کی محفل میں
بنسبت مرشد و مولا *اثر* دیکھے اِن آنکھوں سے
رخِ زیبا گلِ خنداں غدیرِ خم کی محفل میں
0
معلومات
معلومات