آپ نے دل میں آ کے حد کر دی |
ہم نے آنسو بہا کے حد کر دی |
بات دل کی نہ رہ سکی دل میں |
ہم نے غزلیں سنا کے حد کر دی |
وہ بہت خوش تھے اپنی حالت پر |
ہم نے شیشہ دکھا کے حد کر دی |
یہ محبت کے سب کرشمے ہیں |
بزم غم کو سجا کے حد کردی |
تاب کس کو ہے اس سے ملنے کی |
جس نے نظریں ملا کے حد کر دی |
بام و در جگمگا اٹھے ہر سو |
کس نے گھر کو جلا کے حد کر دی |
معلومات