یا نَبی اَب کَرم ہو خُدارا |
دَر پے اپنے بُلا لو خُدارا |
ہے مُداوا نہ میرے دُکھوں کا |
بیکَسی میں ہے تُجھ کو پُکارا |
ہو لَحد ، حَشر یا وَقتِ آخِر |
تیری رَحمت کا مُجھ کو سَہارا |
بحرِ عِصیاں میں ڈُوبا ہُوا تھا |
نام تیرے نے مُجھ کو اُبھارا |
میرے قاصِد یہ عَرضی سُنانا |
دِید بَخشو ہَمی کو ہَزارا |
عِشق مجُھ کو عطا کردو آقا |
ہو نگاہِ کرم بَر گَدارا |
میں تَرستا ہوں یہ ہی سُنَن کو |
کاش کہہ دیں کہ تُو ہے ہَمارا |
معلومات