| وجہِ نشاطِ اہلِ ایمان ماہِ رمضان |
| بخشش کا ہے مکمل سامان ماہِ رمضان |
| بخشش بھی مغفرت بھی آزادی نار سے بھی |
| سربسر ہے یہ کرمِ یزدان ماہِ رمضان |
| پھر سے ملا ہمیں کارِ خیر کا ہے موقع |
| شر سے نجات کا ہے فرمان ماہِ رمضان |
| پیارے نبیؐ ہمارے سب نبیوں میں ہیں ذیشان |
| اور سب مہینوں میں ہے ذیشان ماہِ رمضان |
| اُس کی نجات ہے شاہد جس کو ملا رمضان |
| بد کاروں کے لئے ہے یہ مان ماہِ رمضان |
معلومات