ہو مبارک اہل ایماں پیارا تحفہ عید کا |
ہے سہانا کس قدر یہ پیارا تحفہ عید کا |
اے خدا تو بخش دے سب روزہ داروں کے قصور |
میری بخشش کا سہارا پیارا تحفہ عید کا |
عید کے دن رب کی رحمت کا ہے دریا موجزن |
ہے کرم کا ایک دریا پیارا تحفہ عید کا |
عید کے دن ساری امت بخش دیتا ہے خدا |
ہے یہ فرمانِ محمد پیارا تحفہ عید کا |
یا نبی فریاد ہے عتیقِ عاجز کی یہی |
دید کا دو اب نظارہ پیارا تحفہ عید کا |
معلومات