مبارک ہو محمد جانِ عالم کی ولادت ہے
ظہورِ مصطفی ہم پر خدا کی اک عنایت ہے
زمین و آسماں خوش ہیں فضا میں نور پھیلا ہے
فرشتوں کی زباں پر ان کے آنے کی بشارت ہے
ہوا روشن زمانہ، مٹ گئے ظلمت کدے سارے
خدا کے نور رحمت کی ہوئی ظاہر علامت ہے
ولادت کے ذکر سے دل کو ملتی ہے مسرت جو
یہی آقا کی الفت ہے یہی دل کی عبادت ہے
عتیقؔ اُن کے تبسم سے ہے قائم رونقِ ہستی
وجودِ مصطفی سے ہی جہاں میں استقامت ہے

1
10
عتیقؔ اُن کے تبسم سے ہے قائم رونقِ ہستی
وجودِ مصطفی سے ہی جہاں میں استقامت ہے

سبحان اللہ
لا شک فی ذٰلک

0