کوئی ایسی دل میں تُو یاس لے
مری کج جبیں کو شناس لے
تجھے رشک آئے گا خود پہ ہی
کبھی مجھ سی دل میں تُو آس لے
تجھے کربلا کا ہو تجربہ
مرے خشک ہونٹوں کی پیاس لے
مجھے قتل کر کے اے دلربا
تُو پناہ میرے ہی پاس لے
مِرا خُوں تو چُوس چکا ہے تُو
ابھی نوچ میرا یہ ماس لے

2
62
زبردست

ماشاءاللہ