| مَدِینے کی طَرَف دِل کو رَوانہ کر دِیا مَیں نے |
| نَبِی ﷺ کے عِشق میں خُود کو دِیوانہ کر دِیا مَیں نے |
| تری الفت نے مجھ کو زندگی کا راز سمجھایا |
| اسی دَولت سے دِل اَپنا خَزانہ کر دِیا مَیں نے |
| نَبِی ﷺ کی یاد سے رَوشَن ہے میرے دِل کا ہَر گُوشہ |
| غَمِ دُنیا سے دِل اَپنا بیگانہ کر دِیا مَیں نے |
| مُجھے دُنیا کی مَحْفِل میں بُلایا جَب کِسی نے بھی |
| خَلِیلُ اللہ کے جَیسا ہی بَہانہ کر دِیا مَیں نے |
| نہ دَولت کی طَلَب دِل میں، نہ شُہْرَت کی تَمَنّا ہے |
| نَبِی ﷺ کی اِتِّباع اپنا پیمانہ کر دِیا مَیں نے |
| عَتِیقؔ اَب زِندگی کا بَس یَہی مَقْصَد ہے دُنیا میں |
| نَبِی ﷺ کی مَدْح کو اَپنا تَرَانہ کر دِیا مَیں نے |
معلومات