| کئی دنوں سے فکر و خیال روشن ہیں |
| بڑے مہذب اور باکمال روشن ہیں |
| میں نعت شاہِ والا میں جو ہوا مصروف |
| مجھے لگا میرے ماہ و سال روشن ہیں |
| یہ چاند ویسے روشن نہیں لگے جیسے |
| حضور آپ کے یہ خد و خال روشن ہیں |
| مقام امی نبی اس نسب سے بھی جانا |
| وہ کالے رنگ کے حضرت بلال روشن ہیں |
| درود پاک ان کے ذات پر پڑھا کرو تم |
| کریں وظیفہ جو یہ وہ رجال روشن ہیں |
| خدا شناسی بھی ان کے صدقے ہو حاصل |
| اسی سبب سے تو اصحاب و آل روشن ہیں |
| انہیں کے صدقے تری عزتیں اماں میں ہیں |
| انہیں کے صدقے ترے دن جلال روشن ہیں |
معلومات