آتا ہے مہینوں کا، سلطان مبارک ہو |
نازل ہوا ہے جس میں، قرآن مبارک ہو |
خود پر کھلے گا خود کا، برہان مبارک ہو |
یعنی نبے گا آدمی، انسان مبارک ہو |
رب کی عطا سے پائیں، گے شان مبارک ہو |
رمضان مبارک ہو، رمضان مبارک ہو |
روزوں سے شکم اپنا، مرغوب بنا ڈالو |
بس علوی صفت کو ہی، مطلوب بنا ڈالو |
امّارہ صفاتی کو، معتوب بنا ڈالو |
یوں سفلی صفت کو اب، مغضوب بنا ڈالو |
مردود ہے جو شیطاں، مغلوب بنا ڈالو |
شیطان کو صیام کا، زندان مبارک ہو |
رمضان مبارک ہو، رمضان مبارک ہو |
روزوں کے تحمُّل سے، اعجاز عطا ہوگا |
جو صبر کرے اس کو، اعزاز عطا ہوگا |
درجہ بھی نمایاں اور، ممتاز عطا ہوگا |
اور علم و معارف کو، ہر راز عطا ہوگا |
کیا حق ہے، ہے کیا باطل، انداز عطا ہوگا |
صائم کو عطا ہوگا، فرقان مبارک ہو |
رمضان مبارک ہو، رمضان مبارک ہو |
اللہ کی عنایت سے، کیا مرتبہ ہے پایا |
رمضان ہے جو آیا، رحمت کی گھٹا لایا |
برسات بھی بخشش کی، رمضان ہے برسایا |
بھوکے بھی ہے رکّھایا، تشنہ بھی ہے رکّھایا |
عصیاں کی معافی بھی، غفّار سے دلوایا |
مالک ہے عطا کرتا، غفران مبارک ہو |
رمضان مبارک ہو، رمضان مبارک ہو |
رمضان الَف ماہ کی، عظمت سے سپہانا ہے |
دل اپنا عبادت سے، مؤمن کو سجانا ہے |
رمضان کی مجلس تو، کُل ماہ منانا ہے |
پھر بات ذکیؔ تم کو، اک اور بتانا ہے |
رمضان کا جانا بھی، تو عید کا آنا ہے |
پاکیزگی کا حامل، مہمان مبارک ہو |
رمضان مبارک ہو، رمضان مبارک ہو |
معلومات