بزمِ جہاں میں احمدِؐ مختار آ گئے
اک مژدہ جاں فزا لئے سرکارؐ آ گئے
گمراہی پھیلتی رہی سرعت سے ہر طرف
ظلمت مٹانے بن کے وہ انوار آ گئے
فخر الانبیاؐء کا جن کو لقب ملا
آقائے مدنؐی نبیوں کے سردار آ گئے
لاکھوں سلام پیارے نبیؐ پر ہمارے ہوں
انسانیت کے مُحسِن و غمخوار آ گئے
ہے آپؐ سا نہ کوئی نہ ہوگا کبھی یہاں
لافانی مرتبت کے بھی حقدار آ گئے
ممتاز شان آمنہ کے لعلؐ کی رہی
وہ عظمت و بزرگی کے مینار آ گئے
تشنہ لبوں کی پیاس کو ناصؔر بجھا دیا
سیراب کرنے علم کی دستار آ گئے

2
67
ماشا اللہ،،،،،،،

مشکور ہوں

0