محبت سے چمن سارا یہ مہکے
بہاروں سے گلستاں خوب پھولے
حسیں منظر بکھیرے حسن دلکش
ادائیں شوخ کیسی سحر کر لے
کلی بھی مسکراتے ساز چھیڑے
یہ بھنورے بھی لپک کر ساتھ مچلے
اداسی کی گھٹائیں گھرتی چھٹتی
کبھی برسات ہو تو دل بھی اچھلے
گلوں کی بھی نرالی مسکراہٹ
تبسم کی جھلک سے خیر پھیلے
انوکھے مست ناصر یہ بہانے
بناوٹ کے اصولوں میں بھی ڈھلتے

2
130
وااااااااااہ وااااااااااہ بہت خوب

ممنون و مشکور