فرد جو کوئی سعی اور محن بھی کرے
خلق خدا کی ہمیشہ جو لگن بھی کرے
خوش نصیبی ملیگی بھی انہیں جو یہاں
داد رسا بن کے بھی وقف رہیں جو یہاں
ٹوٹے ہوئے دل کی آہوں کو سنے جلد بھی
عرش ہلا رکھ دے، پھر جو ملے تائید بھی
نیک خیالات بھی آتے ہیں دل میں کبھی
جزبہ بڑھاتے ہیں کرنے جو پہل میں کبھی
خاص کرم جو ملے بھی کسی کو تو ملے
قلب میں ہو جو حقیقی سی تڑپ پھر بنے
بے وجہ ناصر کسی کو نہیں ٹوکا کریں
پردہ دری سے بھی پرہیز روا سا رکھیں

0
2
178
محترم،
آپ کے اکثر اشعار وزن سے خارج ہیں۔ بہتر یہی ہوتا کہ اسی وقت شائع کرتے جب کلام مکمل وزن میں آ جاتا۔ تب تک اس کو اپنی بیاض میں ہی رکھتے۔ :)

جی آپ کا شکریہ، وقت کی قلت کے ساتھ مشق بھی چل رہی ہے- انشاءاللہ سدھارنے کی کوشش رہیگی-

0