یادِ نبی سے زیبا دل کا جہاں رہے |
مدحت لبوں پہ ان کی ہر دم رواں رہے |
پیدا ہوئے ہیں جو بھی خلقِ خدا میں خاص |
ان میں حبیب داور عظمت نشاں رہے |
ان کی ثنا سنوں میں گردوں میں ہر جگہ |
جس کی ضیا سے روشن یہ آسماں رہے |
کوئی عمل جو تابِع سُنت نہیں اگر |
کاوش لگے وہ کیسی سب رائیگاں رہے |
میرے نصیب دیکھوں روضہ حبیب کا |
دائم خیال میں پھر وہ آستاں رہے |
میں قبر میں بھی نعتیں پیارے کی کہہ سکوں |
پھر لحد میرے مولا باغِ جناں رہے |
محمود یہ دعائیں تیری خدا سنے |
عشقِ حبیب تیرے دل میں جواں رہے |
معلومات