جو سینے سے آئی صدا بن گئی ہے |
یہ یادِ نبی ہے ثنا بن گئی ہے |
مدینے سے آ ئی دلوں میں سمائی |
عطا یہ سخی کی ضیا بن گئی ہے |
وہ مسجد نبی کی حسیں اس میں گنبد |
یہ اکثر جو سوچا دعا بن گئی ہے |
دکھا میرے مولا سنہری وہ جالی |
یہ چاحت لبوں پر ندا بن گئی ہے |
یہ مسجد نبی کی جو نوری فضا ہے |
حزیں جان و دل کی ضیا بن گئی ہے |
اے مولا مدینے میں آؤں اگر میں |
یہ سمجھیں گے میری دوا بن گئی ہے |
کڑی دھوپ سر پر تھے دشتِ دہر میں |
ثنا مصطفیٰ کی ردا بن گئی ہے |
اے محمود راہیں پکڑ دلربا کی |
کہو گے یہ ہستی کیا بن گئی ہے |
معلومات