کھرے کردار سے پردہ، کُشا عُزلت میں ہوتا ہے |
کبھی ثروت میں ہوتا ہے، کہیں غربت میں ہوتا ہے |
ذرا سے فاصلے پے دَشت، نخلستان دِکھتا ہے |
کھرے کھوٹے میں واضح فرق، بس قُربت میں ہوتا ہے |
اگر سب متفق ہیں جھوٹ پر گویا کہ سچ ہے وہ |
یہ ہے دَستور ظُلمت کا کہ وہ کثرت میں ہوتا ہے |
بدل جرات سے دے بازی، کہیں افسوس رہ جائے |
اہم تر فیصلہ چونکہ بہت عُجلت میں ہوتا ہے |
مشینیں کرتی ہیں یکجا، بڑی سُرعت سے پُرزوں کو |
مگر تخلیق ہر زی رُوح تو فُرصت میں ہوتا ہے |
شِکم انجم میں پلتے ہیں عناصر زندگی صدیوں |
سفر کیوں زندگانی کا ختم تُربت میں ہوتا ہے |
فقط انفاق ہے کافی سبب تخریبِ کَشتی کا |
اگرچہ مِؔہر خود ایذاں رسا کلفت میں ہوتا ہے |
معلومات