جب عشق کی ملتی ہے خیرات مسلسل
ان آنکھوں سے ہوتی ہے برسات مسلسل
رندوں کو ملا ہے جامِ عشقِ محمدﷺ
ہے ساقئ کوثر ﷺ کی خیرات مسلسل
دیوانہ مچلتا ہے بر آتشِ سینا
جب ذات میں آتی ہے وہ ذات مسلسل
رہتا ہے ہمیں حُسنِ جاناں کا تصور
آنکھوں کی ہے آنکھوں سے ملاقات مسلسل
ہو دیدَہِ بینا تو ہے جلووں کا تسلسل
رندی میں یہ ہوتی ہے سوغات مسلسل
دے وسعتِ رندانہ ہر جام سے پہلے
پھر شوق سے کر بادہ کی برسات مسلسل
دامن ہی مرا کم ہے، کیسے میں سمیٹوں
اک رند کی مجھ پر ہیں عنایات مسلسل

1
22
ماشا اللہ

0