اک وصیت بیان کرتا ہوں
میری خواہش ہے میری میت پر
کوئی روتا ہوا نہیں آئے
مجھ کو اس جا پہ دفن ہونا ہے
جس پہ جانے میں وقت لگتا ہو
ایک مٹی کا حصہ میرا ہو
جس میں مٹی سے قبر کرنی ہو
کوئی کتبہ کہیں نہیں رکھنا
کچھ نشانی کہیں نہیں رکھنی
میں یونہی بے نشان جیتا تھا
میں نے یوں بے نشان مرنا ہے

0
1
35
خوب

0