یہ سوگ ہے حسینؓ کا علی کے دل کے چین کا
رگوں میں بس گیا ہے جو یہ عشق ہے حسین کا
جو روشنی میں ڈھل گیا ستونِ دین بن گیا
یہ ذکر ہے حسینؓ کا علی کی آلِ زین کا
سوار تھا جو بخت پر متینِ دینِ تخت پر
یہ روپ ہے حسینؓ کا علی کے نورِ عین کا
جو ماتمی لباس میں تڑپ رہا ہے دل مرا
یہ روگ ہے حسینؓ کا علی کے دل کے بین کا
یہ آسمانِ دل پہ جو غبار ہے صداؤں کا
یہ داغ ہے حسینؓ کا علی کی صبح و رین کا
جو سجدے کو عظیم تر بنا گیا کٹا کے سر
وہ سجدہ ہے حسین کا علی کے نازِ نین کا

2
61
ماشااللہ
جیتے رہو

شکریہ جناب