۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمندر جاگ جائے گا کنارے جاگ جائیں گے
محبت کی اثر سے اب ستارے جاگ جائیں گے
اگر قاتل نگاہوں کے اشارے جاگ جائیں گے
بہاروں کے سبھی دلکش نظارے جاگ جائیں گے
نہیں قربت گوارا اب مجھے یہ تیری سانسوں کا
کہ ان بہکی ہواؤں سے شرارے جاگ جائیں گے
یہ بچے شہر کے بھوکے ابھی مشکل سے سوئے ہیں
تِرے نا پاک نعروں سے یہ سارے جاگ جائیں گے
تمہارے ساتھ جینا اب اگر رب کی عنایت ہو
یہ کیا کہنا نصیبوں کا ہمارے جاگ جائیں گے
محبت کے ان آنسو کو ابھی مت اور بہنے دو
یقینا پھر محبت کے خسارے جاگ جائیں گے
نہیں آئے گا حمزہ اب تِرے کوچے میں اے جاناں
سبھی جذبات یوں پھر سے تمہارے جاگ جائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہاب حمزہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0
8
462
شہاب صاحب -
زرا 2 گرامر کی غلطیاں صحیح کر لیں

نہیں قربت گوارا اب مجھے یہ تیری سانسوں کا
سانسوں کی قربت ہوتی ہے سانسوں کا نہیں

محبت کے ان آنسو کو ابھی مت اور بہنے دو
ان جمع کے لیۓ ہوتا ہے آپ نے واحد کے ساتھ لگایا ہے - ان آنسو
ان آنسؤوں یا اس آنسو صحیح ہوتا ہے

0
جناب ارشد صاحب
میں دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں آپ کا کہ آپ نے گرامر کی غلطیوں کی جانب اشارہ فرمایا ۔ میں اس بات پر بھی آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھ ناچیز کے اشعار کو نہایت باریکی کے ساتھ پڑھا ۔جن غلطیوں کی طرف آپ نے اشارہ کیا میں اسے دل سے قبول کرتا ہوں ۔بے حد شکریہ آپ کا ۔میں آپ سے گزارش بھی کروں گا کہ اگر کبھی کچھ کمی یا کچھ غلطی یا خامی نظر آئے تو آپ ضرور بتائیں شکر گزار رہوں گا آپ کا ۔
بہت بہت شکریہ

0
محبتّ کے اثر شاید زیادہ مناسب ہے
اگرچہ محبتّ اسمِ مونثّ واحد ہے مگر اکثر اساتذہ اسکے ساتھ ، کا، کے کو مستعمل گردانتے ہیں
واللہُُ عالم بالصّواب

0
خواجہ صاحب
محبت کے اثر ۔۔۔۔
میں آپ کے مشورے سے اتفاق رکھتا ہوں ۔ آپ نے اس خامی کی جانب اشارہ فرمایا میں مشکور ہوں آپ کا ۔ آپ نے مجھ ناچیز کے اشعار پر توجہ فرمایا ۔میں بے حد شکر گزار ہوں ۔ میں یہ امید رکھتا ہوں اور ساتھ ہی التجا بھی کرتا ہوں کہ میری خامیوں اور کوتاہیوں کی جانب ضرور اشارہ کرنے کی زحمت کریں گے ۔
بہت شکریہ آپ کا

0
یہ آ پ نے پورے صفحے پر کیسے لکھ لیا اس کا طریقہ بھی بتا دیں جزاک اللہ

0
ڈاکٹر صاحب
معجرت خواہ ہوں میں آپ کی
پورے صفحے پر
والی بات سمجھ نہیں سکا۔

0
جناب معجرت کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟

0
معذرت خواہ

0