یا حبیبی سیدی خیرالورٰی شمس الضحیٰ |
سب جہانوں کی تو رحمت اور محبوبِ خدا |
حق تعالی نے بنا کے حق تجھے بھیجا یہاں |
حق سے باطل کو کیا پھر آپ نے آکر جدا |
آپ نے خَلقِ خدا کو خّلق سے اور پیار سے |
حق تعالی سے ملایا اے حبیبِ کبریا |
آپ کے نورِ نبوت سے ہے روشن کائنات |
مصطفی یا مجتبی خیر الورٰی نورِ خدا |
دل مرا چمکا دیں آقا ہوں غلام ابنِ غلام |
رکھ غلامی میں مجھے ہے دست بستہ التجا |
آپ کی مدحت کہاں اور کہاں عتیق تو |
غیر ممکن ہے جو تجھ سے ہو سکے ان کی ثنا |
معلومات