جس دل میں مکیں پیار کی چاہت نہیں ہوتی
اس دل کو عطا درد کی لذت نہیں ہوتی
جس دیش میں انصاف کے پورے ہوں تقاضے
اس دیش میں خوں ریز بغاوت نہیں ہوتی
اک ٹھوس حقیقت ہے کہ لوگوں کے دلوں پر
طاقت کے دباؤ سے حکومت نہیں ہوتی
دنیا میں اسی قوم کی تذلیل ہوئی ہے
جس قوم کو عزت کی ضرورت نہیں ہوتی
سب ٹوٹ کے مٹی میں بکھر جاتے ہیں عاصم
خوابوں کی کوئی ٹھوس حقیقت نہیں ہوتی

1
70
درست فرمایا

0