محبت ہے لازم، ضروری مدینہ |
وہی تو مدینہ ہے، نوری مدینہ |
برستے ہیں بادل کرم کے جہاں پر |
خطاؤں کی بخشش بھی ملتی وہاں پر |
ترستی ہیں آنکھیں جسے دیکھنے کو |
ہر اک دل کی خواہش جسے چومنے کو |
اجالے سے چمکا ہے جس کے زمانہ |
وہی ہے مدینہ، سبھی کا ٹھکانا |
نظر جس پہ جائے، وہی باغِ جنت |
مدینے کا منظر، ہے اللّٰہ کی نعمت |
نبیؐ کا تصور، نبیؐ کا مدینہ |
ہے راحت کا مرکز، سکوں کا خزینہ |
خطاکار آتے ہیں آنکھیں جھکا کر |
تو جاتے ہیں راضی، خدا کی رضا پر |
یہاں پر زمانے کی ہر ایک نعمت |
کہ پوری یہاں ہو سبھی کی ضرورت |
جہاں پر فرشتے جھکاتے ہیں سر کو |
سلامی ہو جیسے کسی تاجور کو |
ہمارا غموں میں سہارا مدینہ |
محبت، محبت ہے پیارا مدینہ |
محبت ہے لازم، ضروری مدینہ |
وہی تو مدینہ ہے، نوری مدینہ |
معلومات