مجھ کو درِ رسول کی الفت نصیب ہو
دربار نور کی مجھے قربت نصیب ہو
تیری رضا کے واسطے ہر کام ہو مرا
اللہ مجھے خلوص کی دولت نصیب ہو
روشن ہو دل درود کی خوشبو سے ہر گھڑی
اس ورد بے مثال کی عادت نصیب ہو
ڈوبا رہوں میں آپ کی مدحت میں صبح و شام
آقا تمہاری یاد سے راحت نصیب ہو
روضہ ہو میرے سامنے جب بھی نظر اٹھے
آنکھوں کو بار بار یہ لذت نصیب ہو
دنیا کی ہر طلب سے رہے دل یہ بے نیاز
عشقِ رسول پاک کی دولت نصیب ہو
رحمت اگر قبول کرے کیا بعید ہے
تجھ کو عتیق ان کی شفاعت نصیب ہو

0
2