دونوں جہاں ہیں غلامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
ہر سو گونجے نامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
فکرِ بشر ہے کون و مکاں تک
پہنچے نہ عقلِ انساں وہاں تک
پہنچے جہاں پر گامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
مانے کوئی یا کوئی نہ مانے
ان کا مقام نہ انساں جانے
اللہ جانے مقامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
قولِ خدا کا فرض نبھائیں
انسِ رسول پہ جان لٹائیں
کرتے رہیں اکرامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
ان سے ہی تو ہے دین اور ایماں
کہتی ہے یہ آیتِ قرآں
قولِ خدا ہی کلامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
ایک خدا سے ہم کو ہے ڈرنا
اس کے لئے ہی جینا مرنا
عام کریں پیغامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
مٹ گئے کتنے مٹتے رہیں گے
حق سے باطل پٹتے رہیں گے
حق پر ہے اسلامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
اترے فرشتے پر پھیلائے
روز و شب رحمت برسائے
نوری صبح و شامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
شام و سحر دن رات تڑپنا
ظلم سے ناحق مال ہڑپنا
یہ تو نہیں احکامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
دونوں جہاں ہیں غلامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم
ہر سو گونجے نامِ محمد
صل اللہ علیہ و سلم

1
15
سبحان اللہ
بہت اعلٰی

0