ترے در حسیں سا سہاراکہاں ہے
ترے جیسا کوئی بھی پیارا کہاں ہے
وہ گیسو ہیں خوشبو وہ نورانی چہرہ
مصّور نے تجھ سا سنوارہ کہاں ہے
جہنم میں جلنا کسی امتی کا
مرے آقا کو یہ گوارہ کہاں ہے
بنیں خاک ہم بھی تری راہوں کی پر
مقدر چمکتا ہمارا کہاں ہے
حسیں تر زمیں ہے جو جنت سے بڑھ کر
مجھے بھی دکھاؤ خدارا کہاں ہے
ہے رحمت تری گر سمندر کےجیسی
سمندر کا تو پھر کنارا کہاں ہے

1
44
ماشا اللہ

0