محبوبِ کل ہے تو ہی تیری ہے ذات عالی
پیارا ہے تو۔ خدا کا امت کا تو ہی والی
رحمت ہے نام تیرا رحمت تو بن کے آیا
بھر دو خدا را جھولی میں ہوں۔ ترا سوالی
رخ واضحی۔ تمہارا والیل زلفاں والے
والله بے مثل ہے ذاتٕ جنابِ عالی
اپنے گدا کو آقا۔ در پاک پے۔ بلا لو
آنکھیں ترس رہی ہیں دیکھاؤ سنہری جالی
آقا یہ التجا ہے عتیقٕ بے نوا کی
دیکھیں نبی جی پیاری امت کی خستہ حالی

2
168
السلام علیکم
جناب " نئی شاعری " کھلنے کے بعد " کی بورڈ " اردہ میں کام نہیں کر رہا ہے۔
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔۔۔ شکریہ

0
وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ
ایسا اکثر نیٹ کی سپڈ کی کمی سے ہوتا ہے
یا لیپ ٹاپ یا موبائل ہینگ ہونے کی صورت میں

0