| فرازِ عرش کا تارا حسین ابن علی |
| نبی کا راج دلارا حسین ابن علی |
| نبی کی لاڈلی دختر کا لاڈلا بیٹا |
| حسن کی آنکھ کا تارا حسین ابن علی |
| یہ مشکلوں نے مجھے گھیر ہی لیا تھا مگر |
| تمہارے نام نے تارا حسین ابن علی |
| یہی دعا ہے مرے دل کی کربلا جاؤں |
| بلا بھی لیجے خدارا حسین ابن علی |
| بقائے دین میں شامل ہے تیرے گھر کا لہو |
| علی سا لال بھی وارا حسین ابن علی |
| نہیں ہے خوف مجھے کوئی روز محشر کا |
| مرا بنیں گے سہارا حسین ابن علی |
| حسین آپ کے در کا فقیر ہے حارث |
| کرم ہو اس پہ خدارا حسین ابن علی |
| راجہ حارث دھنیال |
معلومات