| چھوڑیں رہنے دیں تلخیِ حیات پی لیجیے |
| پھر کبھی میسر ہی نہ ہو یہ رات پی لیجیے |
| بٹ رہی ہے دستِ ساقی سے بادہِ نایاب |
| بھول جائیں گے سارے واقعات پی لیجیے |
| صبحِ دم سے لے کر تم سَرِ شام پھرتے ہو |
| تن چکی ہے اب سر پر سرد رات پی لیجیے |
| آئے ہیں یہاں پر تو خالی ہاتھ کیوں جائیں |
| میکدے سے تھوڑا سا شاعرات پی لیجیے |
| نظرِ کرم کر کے اب ساقی کا بھرم رکھ لیں |
| مان بھی لیں ساغر کی التِفات پی لیجیے |
معلومات