غزلِ مسلسل کا پہلا حصہ
اس دور میں ہو کیسے اقدار کی تلاش
اخلاص ڈھونڈنا ہے بے کار کی تلاش
کرلیں تلاش ہم سے بہتر اگر ملے
پوری نہ ہوگی لیکن سرکار کی تلاش
رہتی ہے ہم کو زینتِ دنیا کی جستجو
چُوڑی کی، جھانجنوں کی، جھنکار کی تلاش
ہر دل کی ہے ضرورت ہر دل کی آرزو
لطف و کرم کی چاہت اور پیار کی تلاش
خانہ خراب کر کے دنیا کا یہ بشر
کرتا ہے اب نئے کسی سنسار کی تلاش
ایسے بھی ہیں جو اپنے ہاتھوں سے توڑ کے
کرتے ہیں پھر وہ اک نئے پندار کی تلاش
تکرار کی ہو یا پھر اِصرار کی تلاش
کردی ہے ترک ہم نے ہر بار کی تلاش
طاہرہ مسعود المعروف بادِ صبا
16 ستمبر 2022

2
46
خانہ خراب کر کے دنیا کا یہ بشر
کرتا ہے اب نئے کسی سنسار کی تلاش

ایسے بھی ہیں جو اپنے ہاتھوں سے توڑ کے
کرتے ہیں پھر وہ اک نئے پندار کی تلاش

واہ۔۔۔

جزاءکم اللہ احسن الجزاء۔ تہہ دل سے ممنون ہوں

0