آج کا موضوع!!!

خواتین کے لئے اہم پیغام ۔

پیارے دینی دوستو ۔

السلام و علیکم و رحمتہ اللہ و بر کا تہ  ۔

امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہونگے، اللہ تعالی آپ سب کو نیک ہدایت دے اور اپنے کرم سے آپ سب کی تمام مشکلات اور پریشانیاں دور فرمائے آمین یا رب  ۔

دوستو آج ایک بار پھر سے آپکی بہن صباء آپ لوگوں کے ساتھ ایک نئے اور منفرد موضوع کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں، امید کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو میرا لکھا ہوا موضوع بہت پسند آئے گا اور آپ سب آج کے میرے اس موضوع سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کریں گے ۔ ان شاء اللہ ۔ 

تو موضوع شروع کرنے سے پہلے آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ آپ سب آخر میں اپنی قیمتی رائے سے مجھے ضرور آگاہ کریں ۔ تاکہ آئندہ آپ سب کو میرے نئے نئے موضوعات سے واقفیت ہو سکے ۔ آپکے تعاون کا بے حد شکریہ ۔

آج میں یونہی فارغ بیٹھی ہوئی تھی، تو سوچا آج مرد حضرات کو نصیحت کرنے کی بجائے اپنی بہنوں کو کچھ اہم باتوں کی نصیحت کر دی جائے ۔ پیاری بہنوں! آپکی بہن صباء آپ سب سے بہت محبت کرتی ہے، اور چاہتی ہے کہ آپ سب ہمیشہ خوش رہیں اور اللہ تعالی آپ سب کے بہترین نصیب کرے آمین یا رب ۔ 

پیاری دینی بہنوں، میں جانتی ہوں کہ ہم تمام خواتین چاہتی ہیں، کہ کوئی ہم سے بے پناہ محبت کرنے والا ہو ۔ اور ہماری تکالیف کو اپنی تکالیف سمجھے ۔ مگر ایسا ممکن نہیں ہوتا ۔ ہر لڑکی یہ چاہتی ہے کہ اسکا شوہر اسکی مان کر چلے اور اسکا فرمانبردار رہے ۔ اسکے آگے اف تک بھی نہ کرے اور ہمیشہ اس کا غلام رہے ۔ ایسا چاہنا غلط بات نہیں ہے ۔ مگر ایسا ہونے کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے ۔ 

عورت کو چاہیے کہ وہ اپنی خواہشات کا پلڑا ہلکا رکھے ۔ کیونکہ انسانوں سے لگائی گئی امیدیں انسان کو بہت رلاتی ہیں ۔اور بعد میں بہت تکلیف ہوتی ہے ۔عورت کو چاہیے کہ وہ صبر سے کام لے ۔اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ آپ کے شوہر کو دوسرے مردوں سے بات کرنا پسند نہیں تو آپ ایسا کام مت کریں جس سے آپ کی ازوادجی زندگی خراب ہو ۔آپ شادی کے شروع دنوں میں اسکے آگے اف تک نہ کریں ۔ وہ جیسا کہے ویسا کریں ۔ اگر وہ آپکو وقت نہیں دیتا تو آپ صبر سے کام لے ۔ اپنی تمام شکایات اللہ تعالی سے بیان کریں ۔

اسکے گھر والوں کا احترام کریں ۔ بعض بہنیں بہت جذباتی ہوتی ہیں وہ جلد گھبرا جاتی ہیں اور بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے ۔ عورت کو چاہیےکہ وہ مرد کو سمجھنے کی کوشش کرے ۔ اسکی مجبوری کو سمجھنے کی کوشش کرے ۔ وہ جھوٹ بھی بولے تو اسکی ہر بات فورا مان لی جائے ۔اگر وہ آپ کو برا بھلا کہے مثلا گالی گلوچ کرے تو آپ جواب نہ دے ۔خاموشی میں بہت برکت ہے ۔

اگر آپ تھوڑا صبر کا گھونٹ پی لیں گے تو یقین جانے آپ کا ہی فائدہ ہے ۔پیاری بہنوں اللہ تعالی نے عورت کو بہت عزت دی ہے اور صبر بھی بہت دیا ہے ۔ اس لئے ہمیں چاہئیے کہ ہم مردوں کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔اس کے ساتھ مخلص رہیں ۔ سچی محبت کریں ۔ اپنی انا کو اپنے رشتہ میں لا کر اپنی ازوادجی زندگی مت خراب کریں ۔ مرد کی اگر سچے دل سے خدمت اور اس کی عزت کی جائے تو وہ مرتے دم تک آپکا ساتھ نہیں چھوڑتا ۔

اگر آج ہم اپنے جائز رشتوں کے ساتھ مخلص نہیں رہیں گے تو مرد دوسری عورتوں میں منہ مارے گا ۔ اور یہ بہت تکلیف دہ بات ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب ۔

موضوع کے آخر میں ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں ۔ 

آپکی پیاری دینی بہن ۔

صباء لاہور سے ۔


2
51
شاید دینی بنیادی اخلاقی تعلیمات کی کمی کی وجہ رشتوں مین مطلوب توازن نظر نہیں آ رہا۔ بہت ساری کتابوں کے علاوہ قرآن و سیرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام ضروری ہے۔ موجودہ دور میں ماہرین کی کتب سے فیضیاب ہونا بھی ضروی ہے۔ اگر شخصیت کو بنانے کے اہداف بنا لئے جائیں تو بہت مدد ملے گی۔ انسان کو اس کمزوریاں پتہ ہوتی ہیں ان کی اصلاح کرے پھر روز کی خود احتسابی سب سے پہترین ہے۔ سب دی خیر سب دا بھلا۔ شکریہ

Shukria Sir. Allah ap ko sehat wali zindagi ata farmaye Ameen aur har mushkil say mehfoz rahke Ameen.
Saba Moazzam khan from Lahore Punjab

0