تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Seemaab Hazarvi
@SeemaabHazarvi
8 اکتوبر 2025
غزل
Seemaab Hazarvi
@SeemaabHazarvi
ناکام، بے مراد، پریشان زندگی
بیتی ہے بن کے درد کا عنوان زندگی
ہم مضمحل بہت ہیں وفا کر کے بھی مگر
ہیں کچھ جفا پہ خوش بے ضمیران زندگی
ہم آبروئے عشق پہ قربان ہوں اگر
تم مان لو گے عشق ہے ایمان زندگی
زندگی
1
2
26 جولائی 2025
غزل
Seemaab Hazarvi
@SeemaabHazarvi
رات سنتی رہی ہم سناتے رہے
یاد آتے رہے تم رلاتے رہے
پاس تم کو نہیں تھا وفا کا مگر
زندگی بھر وفا ہم نبھاتے رہے
دل میں داغِ جدائی رہا عمر بھر
صرف چہرہ مگر ہم سجاتے رہے
غزل
1
16
معلومات