Circle Image

Inam ul Haq Masoom Sabri

@06061962

فلسطین کا غمفلسطیں میں مدد بھیجو خداراکہ حالت کیا ہوئی دیکھو خدارامظالم ڈھا رہے اقصیٰ میں ظالمانہیں روکو انہیں روکو خدارامسلماں قوم کیوں خاموش اب تکنبی ﷺ کے واسطے سوچو خدارابڑے بوڑھے جواں بچے ہیں تکتےکہ آنسو اور خوں پونچھو خداراشہہ دیں ﷺ سے گزارش بس ہے اتنی کہ صدقے آل کے تھامو خدارافلسطینی مصیبت میں پڑے ہیںمرے سرور ﷺ کرم کر دو خدارادعا معصوم کی مظلوم کی ابکرم سے جھولیاں بھر دو خداراانعام الحق معصوم صابری 

0
89
نعت رسول مقبول ﷺہمیں ہر وقت رہتی یاد ہیں سرکار  ﷺ کی باتیںبہاروں سے بھرے طیبہ گل و گلزار کی باتیں ضرورت جب پڑے اس زندگی کے گھپ اندھیرے میںمنور دل کو کرتی ہیں نبی ﷺ انوار کی باتیںمحبت گفتگو صادق امیں دھیما تبسم بھیزباں زد عام ہیں آقا ﷺ کے تو کردار کی باتیںزمیں سے عرش پر محبوب ﷺ رب تشریف لائے ہیںفرشتے کر رہے نبیوں کے ہیں سردار ﷺ کی باتیںزباں پر عاشقوں کے اپنے آقا ﷺ کی رہیں ہر دمحسیں چہرے جبیں آنکھیں لب و رخسار کی باتیںکبھی تو خواب میں ہو گا مجھے آقا ﷺ کا رب جانےہمیشہ لب پہ رہتی ہیں حسیں دیدار کی باتیںکرے معصوم مدحت آپ ﷺ کی دن رات چاہت میںکوئی پہنچانے سرور ﷺ کو مرے اس پیار کی باتیںانعام الحق معصوم صابری 

0
70