فلسطین کا غم
فلسطیں میں مدد بھیجو خدارا
کہ حالت کیا ہوئی دیکھو خدارا
مظالم ڈھا رہے اقصیٰ میں ظالم
انہیں روکو انہیں روکو خدارا
مسلماں قوم کیوں خاموش اب تک
نبی ﷺ کے واسطے سوچو خدارا
بڑے بوڑھے جواں بچے ہیں تکتے
کہ آنسو اور خوں پونچھو خدارا
شہہ دیں ﷺ سے گزارش بس ہے اتنی
کہ صدقے آل کے تھامو خدارا
فلسطینی مصیبت میں پڑے ہیں
مرے سرور ﷺ کرم کر دو خدارا
دعا معصوم کی مظلوم کی اب
کرم سے جھولیاں بھر دو خدارا
انعام الحق معصوم صابری
معلومات