نعت رسول مقبول ﷺ
ہمیں ہر وقت رہتی یاد ہیں سرکار ﷺ کی باتیں
بہاروں سے بھرے طیبہ گل و گلزار کی باتیں
ضرورت جب پڑے اس زندگی کے گھپ اندھیرے میں
منور دل کو کرتی ہیں نبی ﷺ انوار کی باتیں
محبت گفتگو صادق امیں دھیما تبسم بھی
زباں زد عام ہیں آقا ﷺ کے تو کردار کی باتیں
زمیں سے عرش پر محبوب ﷺ رب تشریف لائے ہیں
فرشتے کر رہے نبیوں کے ہیں سردار ﷺ کی باتیں
زباں پر عاشقوں کے اپنے آقا ﷺ کی رہیں ہر دم
حسیں چہرے جبیں آنکھیں لب و رخسار کی باتیں
کبھی تو خواب میں ہو گا مجھے آقا ﷺ کا رب جانے
ہمیشہ لب پہ رہتی ہیں حسیں دیدار کی باتیں
کرے معصوم مدحت آپ ﷺ کی دن رات چاہت میں
کوئی پہنچانے سرور ﷺ کو مرے اس پیار کی باتیں
انعام الحق معصوم صابری
معلومات