| باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سنیے گا |
| پڑھتے کسو کو سنیے گا تو دیر تلک سر دھنیے گا |
| سعی و تلاش بہت سی رہے گی اس انداز کے کہنے کی |
| صحبت میں علما فضلا کی جا کر پڑھیے گنیے گا |
| دل کی تسلی جب کے ہو گی گفت و شنود سے لوگوں کی |
| آگ پھنکے گی غم کی بدن میں اس میں جلیے بھنیے گا |
| گرم اشعارِ میر درونہ داغوں سے یہ بھر دیں گے |
| زرد رو شہر میں پھریے گا گلیوں میں نے گل چنیے گا |
بحر
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات