جنوں تہمت کشِ تسکیں نہ ہو گر شادمانی کی |
نمک پاشِ خراشِ دل ہے لذت زندگانی کی |
کشاکش ہائے ہستی سے کرے کیا سعیِ آزادی |
ہوئی زنجیر، موجِ آب کو فرصت روانی کی |
پس از مردن بھی دیوانہ زیارت گاہ طفلاں ہے |
شرارِ سنگ نے تربت پہ میری گل فشانی کی |
بحر
ہزج مثمن سالم
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات