بے دِلی کیا یونہی دن گزر جائیں گے |
صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے |
رقص ہے رنگ پر رنگ ہم رقص ہیں |
سب بچھڑ جائیں گے سب بکھر جائیں گے |
یہ خراباتیانِ خرد باختہ |
صبح ہوتے ہی سب کام پر جائیں گے |
کتنی دلکش ہو تم کتنا دل جُو ہوں میں |
کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے |
ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہم |
بے خبر آئے ہیں بے خبر جائیں گے |
بحر
متدارک مثمن سالم
فاعِلن فاعِلن فاعِلن فاعِلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات