دونوں جہان دے کے وہ سمجھے یہ خوش رہا |
یاں آ پڑی یہ شرم کہ تکرار کیا کریں |
تھک تھک کے ہر مقام پہ دو چار رہ گئے |
تیرا پتہ نہ پائیں تو ناچار کیا کریں؟ |
کیا شمع کے نہیں ہیں ہوا خواہ اہلِ بزم؟ |
ہو غم ہی جاں گداز تو غم خوار کیا کریں |
بحر
مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن |
اشعار کی تقطیع

تقطیع دکھائیں

معلومات