| عشق ہمارے خیال پڑا ہے خواب گئی آرام گیا |
| جی کا جانا ٹہر گیا ہے صبح گیا یا شام گیا |
| عشق کیا سو دین گیا ایمان گیا اسلام گیا |
| دل نے ایسا کام کیا کچھ جس سے میں ناکام گیا |
| ہائے جوانی کیا کیا کہیے شور سروں میں رکھتے تھے |
| اب کیا ہے وہ عہد گیا وہ موسم وہ ہنگام گیا |
بحر
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات